خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یمن کے جنگ زدہ شہریوں کی بحالی کے لیے قائم کردہ شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب شبوۃ گورنری میں جنگ سے متاثرہ 1800 شہریوں میں مالی امداد تقسیم کی گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ امدادی سامان شبوۃ گورنری کی عسیلان کے جعبور قصبے میں تقسیم کی گئی۔ امدادی سامان میں خوراک، خیمے اور کمبل شامل ہیں۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے متاثرہ میں 300 خیمے،1800 کمبل، 600 بستر اور سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑے تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر عسیلان ڈاریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور مآرب میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے مندوب موجود تھے۔

امداد سے مستفید ہونے والے شہریوں نے سعودی عرب کی حکومت بالخصوص شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی امدادی کاوشوں پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر یمن کے چار علاقوں مآرب، الجوف، صنعاء اور تعز میں 10 ہزار پناہ گزینوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔